27 اکتوبر 2014 - 06:54
موصل کا ایک اہم علاقہ داعش سے آزاد

عراق کے صوبۂ نینوا کے قبائل نے موصل شہر کے ایک اہم علاقے کو داعش کے دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے شمالی صوبۂ نینوا کے صدر مقام موصل کے اہم وسطی علاقے الکرامہ میں اتوار کے روز صبح صوبہ نینوا کے قبائل اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئيں اور سرانجام قبائل نے اس علاقے کو دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ ادھر صوبہ بابل کے اہم شمالی علاقے جرف الصخر کو بھی ایک کارروائي کے دوران دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرالیا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکاروں کی اس کارروائي میں 19 سعودی مسلح دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ عراقی فوج نے جرف الصخر میں ایک ایسے کیمپ کا بھی پتہ لگایا ہے جہاں دہشت گرد تربیت حاصل کرتے تھے۔ عراقی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ داعش گروہ بیرون ملک سے آنے والے دہشت گردوں کو جرف الصخر میں تربیت دیتا تھا اور اس علاقے کی آزادی سے داعش دہشت گرد گروہ پر کاری ضرب لگي ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲